فوادچوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں، مراد علی شاہ

06:14 PM, 23 Oct, 2018

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں،  پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی باتوں‌ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے.

مردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی رہنماہیں، سیاست دانوں سے ملتے رہیں گے، آصف زرداری عوامی آدمی ہیں، مستقبل میں بھی سیاست دانوں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے.انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آصف زرداری کے اقدامات سے جمہوریت کو  فائدہ ہوا تھا، پیپلزپارٹی عوامی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی.

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سیاست دانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کوترجیح دیں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں.

مزیدخبریں