وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔   

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سفیر خان ہشام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت کی جس پر  سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔