سہیل خان نے فلم’شیر خان‘ سے اپنے بھائی سلمان خان کی چھٹی کردی

02:54 PM, 23 Oct, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار سہیل خان نے نئی فلم ’شیرخان‘ سے اپنے بھائی سلمان خان کی چھٹی کردی۔

نامور اداکار سہیل خان نے 7 سال قبل اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’شیر خان ‘ میں اپنے بڑے بھائی سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے حتمی قرار دیا تھا جب کہ معروف کامیڈین کپل شرما کو بھی فلم میں متعارف کیا جانا تھا جوکہ آج کے مشہور کامیڈین ہیں۔

خان فیملی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس فلم کو بنانے کا ارادہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد فلم ’جے ہو‘ بنائی گئی جو کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان نے چند ماہ قبل سے فلم ’شیر خان ‘ پر کام شروع کردیا ہے اور سلمان خان نے بھی فلم ’بھارت‘ کے بعد اس فلم کو کرنے کی ہامی بھرلی تھی لیکن خان فیملی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل خان نے اب سلمان خان کو فلم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سہیل خان نے فلم ’شیر خان‘ میں اپنے بھائی کی جگہ نئے چہرے کو شامل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر تلاش شروع کردی ہے جوکہ سلو میاں کے چاہنے والوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

مزیدخبریں