گوگل کی انسٹنٹ ایپ میں "Try Now" کا بٹن متعارف

06:13 PM, 23 Oct, 2017

کیلی فورنیا: مایہ ناز امریکی کمپنی گوگل نے پلے سٹور پر ایپلی کیشن کو آزمانے کی سہولت دے دی ۔ گوگل نے پلے سٹورپر مخصوص ایپلی کیشن”Try Now “ کے بٹن کیساتھ متعارف کروا دی جسے اب  انسٹال کیے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔


انسٹنٹ ایپ کے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں اینڈروئید 5.0 (اے پی آئی لیول 21)سے اینڈروئیڈ 8.0(اے پی آئی لیول 26) تک انسٹال ہوں۔اس کے علاوہ ڈیوائس کے انٹرفیس میں گوگل کی سیٹنگ سے بھی اس فیچر کو فعال کرنا پڑتا ہے۔اس کےعلاوہ کچھ ممالک ایسے ہو سکتے ہیں، جہاں یہ فیچر کام نہ کرے، وہاں پر صارفین کو ”ٹرائے ناو“کی بجائے ”انسٹال“ کا بٹن ہی نظر آئے گا۔ گوگل نے ابھی تو چند ایپلی کیشن کو ہی انسٹنٹ ایپ کے طور پر متعارف کرایاہے۔ مستقبل میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں