ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار فردین خان اپنا موٹاپے کم کرنے میں ناکام ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان جو موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے تھے اپنی بھرپور کوشش کے باوجود اپنے موٹاپے سے جان نہ چھڑا سکے۔
فردین خان ان دنوں اس قدر موٹاپے کا شکار ہو گئے ہیں کہ اپنی سرتوڑ کوشش اور سخت ایکسرسائز کے باوجود اپنے موٹاپے سے جان چھڑانے سے قاصر ہوگئے ہیں ان کے اسی موٹاپے کے باعث ہدایتکاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے۔ واضح رہے کہ ” نو انٹری“۔” پیا ر تو نے کیا کیا“۔” جنگل “ اور بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان آخری بار فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔
سر توڑ کوششوں کے باوجود فردین خان کا موٹاپا کم نہ ہوسکا
10:32 PM, 23 Oct, 2017