ممبئی: بالی ووڈ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ”گول مال اگین “ نے 3 روز کی مختصر مدت میں سو کروڑ سے زائد بزنس کر لیا ، جبکہ اس فلم کے مقابلے میں ریلیز ہونیوالی عامر خان کی فلم پیچھے رہ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم گول مال اگین نے محض تین دن میں 112 کروڑ کا بزنس کیا جس میں 90 کروڑ روپے بھارت جب کہ 22 کروڑ روپے سے زائد بیرون ممالک میں آمدن حاصل کی۔ فلم میں اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
”گول مال اگین “ کو عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے ایک دن بعد میں ریلیز کیا گیا تھا، اجے دیوگن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلموں میں پہلے ہی مقابلے کی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں۔دوسری جانب ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ ابتدائی چار دن میں دنیا سے 40 کروڑ بھارتی روپے بٹورنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔