ٹیلرسن کے ساتھ خطے میں ایران اور قطر بحران پر بات ہوئی:عادل الجبیر

10:23 PM, 23 Oct, 2017

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ان کی بات چیت میں خطے میں ایران کے خطرہ اور قطر کا بحران زیر بحث آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں ٹیلرسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر کا کہنا تھا کہ قطر کے بحران میں آئندہ اقدام کے لیے امارات ، بحرین اور مصر کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سعودی دارالحکومت میں بات چیت کے دوران خطے کے امن کو متزلزل کرنے کے لیے ایران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یورپی کمپنیاں بھی ایران پر عائد پابندیوں کے میکانزم میں شامل ہو جائیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ میرا ریاض کا تیسرا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو باور کراتا ہے ۔انہوں نے باور کرایا کہ ہم امریکی سعودی سربراہ ملاقات میں طے پائے جانے والے امور پر عمل درامد کے لیے کام کریں گے۔ٹیلرسن نے مزید کہا کہ ہم قطر کے بحران کا شعلہ بجھانے اور خلیجی تعاون کی یک جہتی کو دوبارہ لانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
ٹیلرسن کے مطابق سعودی عراقی رابطہ کاری کونسل عراق کو مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے کام کرے گی۔ ہم ایک مضبوط عراق کی امید رکھتے ہیں اور اس کے لیے عراق کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بہت ضروری ہیں۔

مزیدخبریں