ڈولفن سکواڈ نے شہر میں 3موٹر سائیکلیں اور ملزمان کو گرفتار کرلیا

09:45 PM, 23 Oct, 2017


لاہور:ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کے دوران03موٹر سائیکلیں،سٹریٹ کرائم و ڈکیتی میں ملوث02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ کے کردار کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ دستیاب شدہ وسائل جن میں جدید انڈرائیڈسسٹم ،موبائل ایپس و بائیو میٹرک سسٹم شامل ہیںسے استفادہ کرتے ہوئے سٹریٹ کریمینلز و پیشہ ور چوروں کے خلاف موثر کاروائیاں کریں تاکہ شہریوں کی جان ومال و املاک کو محفوظ بنایا جاسکے ۔


ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزادنے ڈولفن سکواڈ کو صوبائی دار الحکومت کی شاہراہوں پرپٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے دوران ڈولفن سکواڈ نے مختلف شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 03چوری شدہ موٹر سائیکلیںبرآمد کرلیں جن پر جعلی نمبر پلیٹس لگائی ہوئیں تھیںعلاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے اقبال ٹائون رحیم سٹور کے رائونڈ ابائوٹ سے 78سے زائد سٹریٹ کرائم و دیگر سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان عمران اور منصور کے قبضہ سے 26ہزار سے زائد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے

مزیدخبریں