واشنگٹن: انڈونیشیا ئی فوج کے سربراہ جنرل گیٹوت کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر جکارتہ حکومت نے واشنگٹن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ترک خبر رساں ادرے کے مطابق انڈونیشیا ئی فوج کے سربراہ جنرل گیٹوت کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر جکارتہ حکومت نے واشنگٹن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ وہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ عسکری ترجمان برجگن وریانتوں نے کہا ہمارے جنرل کو کسٹم اہلکاروں اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے روک لیا تھا جس کی وضاحت ہم نے حکومت امریکہ سے طلب کی ہے۔