برمنگھم :میٹھاسوڈا اور لیموں،یہ دونوں اجزاءاپنے طور پر بھی متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتے ہیں لیکن انہیں اکٹھا کرلیا جائے تو ان کی تاثیر اور افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
میٹھے سوڈے اورلیموں کے بہت سے فوائد ہیں،لیکن اگر ان کو ملا کر استعمال کریں توان کی طاقت اور فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو جسم کی تیزابیت میں کمی لاتی ہیں، قبض سے نجات ملتی ہے، ان سے نظام انہظام کے مسائل حل ہو جاتے ہیں سینے کی جلن، آنتوں کی بیماریوں، السر، جسم سے فاسد مادوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور جوڑوں کے دردوں میں بھی مفید ہے۔ مذکورہ بالا بیماریوں کے علاوہ یہ کینسر کے خلیات کے خلاف مزاحمت پیدا کر کے اس موذی بیماری سے بچنے کی طاقت بھی ہمارے جسم میں پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح گردوں کی صفائی، بہتر ہاضمے، جگر کی صحت اور موٹاپے کیلئے بھی مفید ہے۔
نسخے کی تیاری کا طریقہ
اس نسخے کی تیاری کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آدھے لیموں کا رس نکال لیجئے۔ اب ایک گلاس کو پانی سے بھر کر اس میں لیموں کا رس ملا لیجئے، اور پھر ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں حل کرلیجئے۔ اسے صبح کے وقت نہار منہ پئیں۔ ایک ہفتے تک اس کے استعمال کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کیجئے اور اس کے بعد آپ دوبارہ اس نسخے کو شروع کر سکتے ہیں۔