ہر دو دن بعد روزہ رکھیں موٹاپے سے نجات پائیں

07:01 PM, 23 Oct, 2017

اوٹاوا:اگر آپ ہر دو دن بعد روزہ رکھتے ہیںاور اپنی اس عادت کو ایک لمبے عرصے کیلئے جاری رکھتے ہیں تو آپ مو ٹاپے سے یقینا چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے اس سے چھٹکارے کا ایسا نسخہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرنا نہایت آسان ہے اور اس پر عمل کرنے سے آپ ثواب بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر ہر دو دن بعد روزہ رکھا جائے تو اس سے نہ صرف موٹاپے سے نجات پائی جا سکتی ہے بلکہ انسان کا ہاضمہ بھی بالکل درست رہے گا۔
کینیڈا کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ہر دو دن بعد روزہ رکھنے سے اس کے فوائد 6ہفتے میں ہی ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور صرف 16ہفتے بعد ہی نظام انہضام کے تمام عارضے ختم ہو جائیں گے اور بہت حد تک موٹاپا بھی جاتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دو دن بعد روزہ رکھنے سے جسم میں جمع ہونے والی چربی کے خلیات میں ایک مدافعتی ری ایکشن ہوتا ہے جس سے چربی گھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس سے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان بھی انتہائی کم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں