میو ہسپتال میں لاشوں کو ایک ماہ ہو گیا ٗ شناخت نہ ہوسکی

05:53 PM, 23 Oct, 2017


لاہور:پولیس گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے مردہ خانہ میں پڑی بارہ لاشوں کی شناخت نہیں کر سکی


تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے ڈیڈ ہائوس اورگردو نواح کے علاقوں میں تعفن پیدا ہونے کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ 12 لاشوں کو یہاں پر پڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔


بتایاگیا ہے کہ لاہور کے مختلف تھانوں جس میں ساندہ ،بھاٹی گیٹ ،مزنگ ،لٹن روڈ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں ان لاشوں کو بطور امانتا ڈیڈ ہائوس میو ہسپتال پہنچایا لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال ان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

مزیدخبریں