عراقی کردستان میں صدراتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی

04:56 PM, 23 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

اربیل: عراق کے انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ کردستان میں صدراتی اور پارلیمانی انتخابات شیڈول کے تحت یکم نومبر کو منعقد نہیں ہوں گے۔

الیکٹورل کمیشن کے سربراہ حندرین محمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے لئے امیدوار ابھی تک سامنے نہ لانے یا ان سے متعلقہ اتفاق رائے طے نہ ہونے کی وجہ سے صدراتی اور پارلیمانی انتخابات شیڈول کے تحت یکم نومبر کو منعقد نہیں ہو سکیں گے۔

انھوں نے کہاکہ انتخابی کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لئے نئی تاریخ لینے کے لئے معاملہ پارلیمنٹ میں بھجوا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ امیدواروں کے ناموں کے لئے توسیع شدہ حتمی تاریخ  آج ختم ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں