عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے 4 روز میں 75-30کروڑ کا بزنس کر لیا

04:40 PM, 23 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے ریلیز کے 4 روز میں مجموعی طور پر 30.75کروڑ کا بزنس کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کی گئی جو پہلے روز 4.80کروڑ ، دوسرے روز 9.30 کروڑ ،تیسرے روز 8.65 کروڑ ، چوتھے روز 8.5  کروڑ کے ساتھ مجموعی طور پر 30.75 کروڑ بھارتی روپے کا  بزنس کر  چکی ہے۔

فلم میں اداکار عامر خان نے موسیقار کا کردار ادا کیا ہے جو لڑکی انسیا ملک (زائرہ وسیم) کے گلوکارہ بننے کے خواب کو  پورا   کرنے میں اس کی مدد   کرتا ہے۔

مزیدخبریں