عثمان خان شنواری نے لنکا ڈھا دی

03:46 PM, 23 Oct, 2017

شارجہ : شارجہ کھیلے جارہے 5 ویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تو یہ فیصلہ عثمان خان شنواری نے غلط ثابت کر دیا ۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں عثمان شنواری نے 5 وکٹیں حاصل کر لی ہیں ۔ 

عثمان خان شنواری نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔اپنے پہلے ہی اوور میں عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا دیا ۔ ژنواری نے دوسرے اوورز میں لنکن کپتان اور ایک بار پھر کلین بولڈ کر دیا ۔ اپنے کوٹے کو تیسرے اوور میں شنواری کوئی وکٹ نہ حاصل کر پائے لیکن چوتھے اوور میں عثمان خان شنواری نے ایک اور لنکن کھلاڑی کو آؤٹ کر کے ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دیدیا ہے ۔

سری لنکن ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔سری لنکا کے  8 اوورز  میں 30 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔

آخری ون ڈے کے لیے پاکستانی پلینگ الیون میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زماں ، امام الحق ، بابر اعظم ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، شاداب خاں ، عماد وسیم ، عثمان خان اور حسن علی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں