لاہور: پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ملبورن کرکٹ کلب( ایم سی سی ) نے لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا ہے۔ لائف ٹائم اعزازی رکنیت ان کی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات کی وجہ سے دی گئی ہے ۔
شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 ویںپاکستانی کھلاڑی ہیں جہاں ان سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، عبدالقادر ، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مایہ ناز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔جن پاکستانی کھلاڑیوں کو ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی رکنیت دی گئی ان کے نام یہ ہیں :
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے قوانین کا تحفظ کرنے والے ایم سی سی یہ رکنیت ان مرد یا خواتین کھلاڑیوں کو دیتا ہے جنہوں نے کھیل کیلئے بیش بہا خدمات انجام دی ہوں۔