پاکستانی ٹرکوں کے افغانستان میں داخلے پرپابندی عائد

02:38 PM, 23 Oct, 2017

کابل:یہ دن بھی آنے تھے،افغانستان نے پاکستان پر بڑی پابندی عائد کر دی،افغان صدراشرف غنی نے پاکستانی ٹرکوں کے افغانستان میں داخلے پرپابندی لگادی۔افغان وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹرک اب صرف افغان سرحد تک آسکیں گے۔پاکستان ٹرکو ں پابندی کا یہ فیصلہ افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے بعد لگایا گیا ہے،یاد رہے پچھلے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں ہونے والے بم حملوں میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس ہفتے میں امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف تازہ ڈروان حملے کئےتھے جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔پاکستان نے افغانستان کے اس فیصلے کے خلاف ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مزیدخبریں