گورنر پنجاب کی حکومت کو پیش کش، سڑکیں کھولنے اور استعفیٰ دینے کا اعلان

گورنر پنجاب کی حکومت کو پیش کش، سڑکیں کھولنے اور استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ موٹروے اور سڑکوں کو کھول کر پنجاب ان کے حوالے کیا جائے، اور اگر احتجاج کے دوران کچھ ہوا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت احتجاج میں شامل نہیں ہوتی، لہذا حکومت کو سیاسی طور پر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان پر حکومت فوری طور پر کنٹینر لگا دیتی ہے، جبکہ موٹروے اور سڑکیں کھولنی چاہئیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اگر احتجاج ہو بھی جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔