اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس معطل کر دی جائے گی، تاہم موبائل نیٹ ورک حسب معمول فعال رہے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ دیگر بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا امکان ہے۔
یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ باقی علاقوں میں یہ سروسز معمول کے مطابق چلتی رہیں گی، تاہم جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، وہاں یہ سروسز بند کی جائیں گی۔
یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو احتجاج اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔