کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2,200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2,715 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی حالات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔