محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

02:15 PM, 23 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کر کے انہیں دھرنے یا ریلی کی اجازت نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اس وقت کی صورتحال کی وضاحت کی اور بتایا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بتایا کہ بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے باعث اسلام آباد میں کسی بھی غیر ضروری اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا 80 رکنی وفد اسلام آباد پہنچے گا، اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان آئیں گے، جن کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں موجود رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی رائے دیں گے

مزیدخبریں