پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

12:32 PM, 23 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے یہ درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو شامل کیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے، جو کہ غیر قانونی نہیں ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، جو آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں