کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت دھرنوں، جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 15 دنوں کے لیے ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے اٹھایا گیا ہے۔