ویڈیو بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج

12:07 PM, 23 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت آ گئی ہے۔ ڈی جی خان اور راجن پور کے مختلف تھانوں میں بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین نامی شخص کی مدعیت میں بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی سازش ہے اور یہ پاکستانی عوام کے جذبات کو مجروح کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، بشریٰ بی بی کے خلاف راجن پور میں بھی ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حاکم نامی شخص نے تھانہ محمد پور گم والا میں شکایت درج کرائی ہے۔ اسی طرح ضلع لیہ کے سٹی تھانے میں بھی سہیل اشفاق کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں