کسی کو اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:محسن نقوی کا واضح پیغام

12:00 PM, 23 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے خطاب میں کہی۔

وزیر داخلہ نے پولیس فورس کی محنت کی تعریف کی اور کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو پوری لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، خاص طور پر بیلاروس کے وفد اور صدر کے دورے کے دوران۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے گرفتار کیا جائے۔

محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی حفاظتی سامان کا استعمال لازمی ہوگا

مزیدخبریں