اسلام آباد :برکس بلاک میں پاکستان نے شمولیت کے لیے درخواست دے دی ۔ روس اور چین رکنیت کے لیے پاکستان کی مدد کریں گے۔ پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینےکے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔
برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔