راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی ہے۔
جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 27 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔