تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

05:35 PM, 23 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے ۔ اسد قیصر کو رہا کرنےکے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔  تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے  گرفتارکیا۔ 

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔  اینٹی کرپشن عدالت  کے جج  بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت  منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔  اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان پر میڈیکل کالج کے لیے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام تھا۔

مزیدخبریں