کراچی : کراچی کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کرنے کی منظوری دی ۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سر چارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا، اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے ۔