خاتون ٹیکسی میں فون   بھول گئی ،تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر ڈرائیور نے پولیس سے رابطہ کرلیا

خاتون ٹیکسی میں فون   بھول گئی ،تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر ڈرائیور نے پولیس سے رابطہ کرلیا

گوانگ ڈونگ: خاتون ٹیکسی میں فون بھول گئی ، تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر ڈرائیور نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔ جنوبی چین  گوانگ ڈونگ کی ایک خاتون ٹیکسی میں اپنا فون بھول گئی۔ اس کو جب پتہ چلا تو ا س نے ڈرائیور کو فون کیا  کہ اس کو فون واپس کرجائے۔ تاہم دلچسپ بات یہ  تھی کہ ڈرائیور اور خاتون کی منزل کا فاصلہ لگ بھگ 50  کلومیٹر تھا اس وجہ سے ڈرائیور نے شروع میں انکار کردیا ۔


تاہم بعد میں رقم کا تقاضہ کرنے لگا۔ خاتون اور ڈرائیور میں تلخ کلامی ہوئی  اس کے بعد ڈرائیور نے  خاتون کو صاف انکار کردیا کہ  اب اگر فون لینا ہے تو پولیس سٹیشن آئو اس کے بعد ہی فون ملے گا۔  خاتون کی ڈرائیور کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو  سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کے اچھے رویے کوسراہا اور خاتون پر بھرپور تنقید کی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کےمطابق مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں پیش آیا۔ایس سی ایم پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔ آؤٹ لیٹ نے خاتون اور ڈرائیور کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شائع کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں