اسلام آباد : پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں کمیشن 12بجے فیصلہ سنائے گا۔انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔