جکارتہ: انڈونیشیا میں پیر کو آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 271 ہوگئی جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں ۔
انڈونیشین حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے سے 22 ہزار 198 گھر تباہ ہوئے اور 58 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب ترکی کے مغربی علاقے بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ ترک حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔