فیفا ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو ہرا دیا 

09:30 PM, 23 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے آغاز میں ہی اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے اور ارجنٹائن کی سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کے بعد چار مرتبہ کی عالمی چیمپن جرمنی کو بھی جاپان نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں گروپ ای میں آج کھیلے گئے میچ میں جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے چت کر دیا۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا لیکن پہلے ہاف کا اختتام جرمن ٹیم کی برتری کے ساتھ ہی ہوا جس نے پنالٹی سٹروک جاپان کے خلاف گول کیا۔ 
میچ کے 71 ویں منٹ میں گراﺅنڈ میں اترنے والے ریٹسو ڈوان نے 75ویں منٹ میں جرمنی کے خلاف پہلا گول سکور کر کے میچ برابر کر دیا جس کے بعد ٹاکوما اسانو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ 
جرمنی نے اختتامی لمحات تک گول کرنے کی کوششیں کی لیکن جاپانی گول کیپر نے جرمن کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور یوں جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔ 

مزیدخبریں