سینیئر ترین کا مجھے علم نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے، خواجہ آصف

02:36 PM, 23 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ۔

 ذرائع کے  مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات  میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مشاورت کی  گئی ، ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے لیے بھجوائے گئے پینل پر بھی مشاورت کی گئی ہے ۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سینیئر ترین کا مجھے علم نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے، اتحادیوں اور کابینہ کو بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق کر  تے ہوئے کہا تھا کہ  سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ، انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔

مزیدخبریں