وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی رہنما غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

11:34 AM, 23 Nov, 2022

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی رہنما غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے۔غلا م علی کی گورنر کے عہدے پر تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد غلام علی نئے گورنر خیبرپختونخوا کے طورپر عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے،غلام علی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی عزیز ہیں،غلام علی سابق ناظم پشاور اورجے یوآئی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ 

واضح رہر کہ گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ اپریل میں شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد سے خالی ہے۔۔

مزیدخبریں