فیس بک اور انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف کروا دئے

11:03 AM, 23 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سماجی رابطے کی دو بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام  نے  کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف کروا دئے  ۔

میٹا کمپنی  نے  اعلان کیا ہے  کہ کم عمر صارفین  کی  حفاظت کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام میں بائی ڈیفالٹ پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کر دی جائے گی ۔کم عمر افراد  کے فیس بک اکاؤنٹ میں  سائن اپ سے  خودکار طور پر پرائیویسی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ایسے اکاؤنٹس کو رپورٹ یا بلاک کیا جائے گا جو کم عمر صارفین سے رابطہ کریں گے۔

میٹا کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ  مشتبہ اکاؤنٹس فرینڈز سجیسٹ میں بھی کم عمر صارفین کو نظر نہیں آئیں گے۔صارفین کے لیے آن لائن ٹپس بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ان تک نامناسب مواد کی رسائی ممکن نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں