راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ، انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے