امریکی بحریہ اور پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں گھمسان کی جھڑپ، 9 ایرانی فوجی ہلاک

10:47 PM, 23 Nov, 2021

تہران: خلیج فارس کے پانیوں پر امریکا کی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں ایران کے 9 اہلکار مارے گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں کئی ماہ سے  آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ کے نتیجے میں امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ بہت سی مختصر دورانیے کی جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔ کمانڈر علی رضا کے بیان کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ پر 9 سے زائد بار حملے کیے اور انھیں پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا تاہم ایرانی کمانڈر نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپوں میں امریکا کا کتنا نقصان ہوا۔

امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور جارحیت پر نتبیہ کر چکا ہے۔

مزیدخبریں