ایوب آفریدی کو شوکت ترین کیلئے سینیٹ کی سیٹ چھوڑنے کا انعام مل گیا

09:18 PM, 23 Nov, 2021

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی کو استعفے کے بعد ذلفی بخاری کی جگہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی سفار ش پر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ ایوب آفریدی کے سینیٹ سے استعفے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا تھا۔ 

ایوب آفریدی نے استعفے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا ،لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا۔ میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی۔ خوشی کے ساتھ واپس کیا۔

مزیدخبریں