ارکان پنجاب اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد منظور

08:31 PM, 23 Nov, 2021

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے ایک بار پھر سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرارداد پیش کی گئی۔ رکن اسمبلی راحیلہ خادم کا کہنا تھاکہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے جبکہ ڈینگی اور دیگر الاؤنس بھی بڑھایا جائے۔

اسمبلی میں ن لیگ  کی پیش کردہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزير قانون کو فوری طورپر فنانس ڈویژن سے بات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی آئی اے کے کرائے تین سے چار گُنا بڑھ چکے ہیں، اراکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے۔ 

گزشتہ دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک محمد عاطف کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسز میں اضافے کی سفارش کی تھی۔ سفارش کی گئی تھی کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی کے ماہانہ الاؤنسز میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔

سفارشات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پارلیمانی اراکین کو اردلی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 21 ہزار روپے کا الاؤنس دیا جائے۔ 

مزیدخبریں