اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئررہنما عظمی بخاری نے کہا کہ بہت جلد ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آجائے گی ۔
عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ویڈیو بھی آنی ہے ،صحافی نے عظمیٰ بخاری سے سوال پوچھا کہ ’’میڈیم جو ویڈیو آئی ہے کیا یہ اوریجنل ہے ؟‘‘اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہاوہ ویڈیو نہیں آڈیو ہے ،ویڈیو آنا ابھی باقی ہے ‘‘
اس سے قبل فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آڈیو جعلی ثابت ہو چکی ہے ، اس کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ تھا عدالت اس معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ کبھی وہ جرنیلوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں اور اب ججوں کو دباؤ میں لانا چاہ رہے ہیں۔ یہ آڈیو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
فواد چودھری نے الزام لگایا کہ مریم نواز نے جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانے کے لیے ٹیم بنا رکھی ہے اس کا مقصد ان کا یہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی پر گرفت مضبوط رکھیں۔