لاہور :سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے راولپنڈی جم خانے کو آئی ٹی ٹاور بنانے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملہ کو ٹیک اپ کر لیا ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی جم خانہ کو آئی ٹی ٹاور بنانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی ٹی ٹاور بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ اس معاملے کو اب ٹیک اپ کر لیا ہے،دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سیدعمار نقوی کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر قانون کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے کو اب ٹیک اپ کر لیا ہے، یہ قرارداد اس کمیٹی کو بھیجی جائے جس کا سربراہ میں خود ہوں،ساتھ ہی ساتھ کمشنر راولپنڈی کو اس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے پابند کریں۔