پی ٹی آئی حکومت کو طالبان سے ملانے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف کارروائی کا حکم 

 پی ٹی آئی حکومت کو طالبان سے ملانے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف کارروائی کا حکم 
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم نے پی ٹی آئی حکومت کو طالبان سے ملانے پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ 

نیو نیوز کے بعد وزیراعظم کے احکامات کے بعد  حکومت پر الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کریں گے۔

 

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہےکہ گریڈ 21 کے افسرنے سوشل میڈیا پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

انکوائری آرڈر کے مطابق سرکاری افسر نے کمنٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے اور دونوں کی امیدوں کا مرکزآبپارہ ہی ہے۔