نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سُور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔