بڑی خوشخبری،سردیوں میں گیس کے بل میں 50فیصد کمی ،حکومت کا شاہکار منصوبہ

04:52 PM, 23 Nov, 2021

اسلام آباد:حکومت نے سردیوں میں گیس کے بل سے پریشان عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کروا دی جس کو استعمال کرتے ہوئے شہری گیس کے بلوں میں 50 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے سرکاری ادارے سے ایسے شاہکار گیزر تیار کروا لیے ہیں جو ماہانہ گیس کے بل میں 50 فیصد تک کمی لاتے ہیں ،ان گیزر کے استعمال سے گیس انتہائی کم خر چ ہو تی ہے جس کی وجہ سے ہی گیس کے بل میں 50 فیصد تک کمی واقعہ ہوتی ہے ۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر نے کم گیس خرچ والے گیزر تیار کر لیے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس پائلٹ منصوبے کی وجہ سے پچاس فیصد گیس بچا سکیں گے ۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت  ملک بھر میں کمرشل اور گھریلو سطح پر 55لاکھ گیزر استعمال ہو رہے ہیں، گیزرز میں ماہانہ  پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس خرچ ہوتی ہے جبکہ پی سی ایس آئی آر کے گیزر 24ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کرینگے ۔

سرکاری ادرے کا کہنا ہے کہ پی سی ایس آئی آر کے بنائے گئے گیزر کی وجہ سے گیس کا بل 10 فیصد تک کم ہو جائے گا ،ادارے کا کہنا ہے کہ جو گیز ر سرکاری سطح پر تیار کیے گئے ہیں ان کا مقابلہ مارکیٹ میں موجود تین بہترین گیزرسے موازنہ کیا جائے گا ۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہری ان گیزرز کا استعمال شروع کردینگے کہ تو ماہانہ گیس کا بل جو ہرسال سردیوں میں دوگنا ہو جاتا تھا اس گیزر کے استعمال سے تقریبا آدھا ہو جائے گا ۔

مزیدخبریں