اسلام آباد:چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کے ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے متفقہ طور پر بیرسٹر ثمن رفعت امتیاز، بیرسٹر ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان کے ناموں کی منظوری دے دی۔