ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور، شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی

02:57 PM, 23 Nov, 2021

اسلام آباد: سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور یوں مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کیا جس کے بعد ایوب آفریدی کو مشیر اوور سیز بنا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کرنے کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم عمران خان کی امانت تھی جو میں نے خوشی کے ساتھ واپس کی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہیں ذمہ داری سونپیں، اگر وہ مجھے کوئی بھی ذمہ داری نہ دیں تو اس پر میں کوئی اعتراض نہیں کروں گا۔ 
واضح رہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر شوکت ترین کو سینیٹ منتخب کرایا جائے گا جس کے بعد وہ دوبارہ وزیر خزانہ بن سکیں گے۔ 

مزیدخبریں