ڈھاکا میں شائقین کی بڑی تعداد پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر آگئی

10:22 AM, 23 Nov, 2021

ڈھاکہ: پاکستانی کرکٹرز نے بنگلادیشی شائقین کو بھی مداح بنالیا ، ڈھاکا میں شائقین کی بڑی تعداد پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے آگئی ، گرین شرٹس کی ہوٹل واپسی کے موقع پر سڑکوں پر فینز کا رش لگ گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو کلین سوئپ کر دیا ہے ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس نے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی ، سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا ، چھ گیندوں پر مہمان ٹیم کو آٹھ رنز درکار تھے ، بنگلادیشی ٹیم نے تین وکٹیں لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا ، لیکن آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر شاہینوں کو ہدف تک پہنچا دیا ۔

میچ کے بعد اپنے بیان میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے ، ہمارے مڈل آرڈر نے ہمارے لیے گیمز جیتے ہیں ، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ہم انہیں آئندہ گیمز میں نہ دہرائیں ، ہم اس رفتار کو ٹیسٹ میچوں میں لے جانا چاہتے ہیں ، میں یہاں مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

مزیدخبریں