بیٹے نے مولانا خادم حسین رضوی کی وفات کے حوالے سے تمام شک و شبہات دور کر دیے

10:24 PM, 23 Nov, 2020

لاہور : تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے مولانا خادم حسین رضوی کی وفات کے حوالے سے تمام شک و شبہات دور کردیئے ۔ کہتے ہیں والد کو فیض آباد  روانہ ہونے سے 2دن پہلے سے بخار تھا ۔ دھرنے سے واپس آئے تو تب بھی بخار میں مبتلا تھے ۔

نیو نیوز کے پروگرام ’’ حرف راز‘‘ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا  کہ کورونا کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے  معاہدے میں حکومت اور ہماری طرف سے 3 ذمہ داروں نے دستخط کیے ہیں اور یقین ہے کہ حکومتی ذمہ دار معاہدے سے روگردانی نہیں کریں گے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا کہ سیاست میں تمام دروازے کھلے رکھے جاتے ہیں۔ ہماری سیاست میں سب  سے پہلے حضورﷺ کی ناموس کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ختم نبوت کیلئے فیض آباد میں لاشیں اٹھا تے رہےہیں۔ 

انہوں نے اپنے والد علامہ خادم رضوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی کی خصوصیت تھی کہ انہوں نے جماعت میں ذاتی نعرہ نہیں لگنے دیا۔ اور انہیں جب کبھی بھی مشکل پیش آتی تو حضرت کے پاس پیش ہوتے تو ہماری اصلاح کرتے تھے۔ 

تحریک لبیک کی تنظیمی سرگرمیاں کب شروع ہونگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چہلم کے بعد تنظیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

مزیدخبریں