اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے اور نہ ہی مانگوں گی، شیریں مزاری

France, macron , Shereen Mizari, French foreign office
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اپنی ٹوئٹ پر نہ فرانس سے معافی مانگی ہے اور نہ مانگوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب آزادی اظہار کے نام پر اسلام کی توہین کر رہا ہے۔ فرانس کے صدر کو اپنے خلاف ٹوئٹ کرنے پر توہین محسوس ہوتی لیکن  پیغمبر اسلام کیخلاف آزادی اظہار کے نام پر باتیں کی جاتی ہیں۔ 

اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے پر شیریں مزاری نے کہا کہ جس ذریعے سے خبر میرے تک پہنچی اس نے ہی اپنی خبر واپس لے لی تو پھر میری ٹوئٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔  جس کی وجہ سے میں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے میکرون کو اپنی توہین محسوس ہوتی ہے بالکل اسی طرح جب فرانس اسلام  اور پیغمبر اسلام کیخلاف  باقاعدہ مہم کے تحت سازشیں کرتے ہیں تب مسلمانوں کی دلی آزاری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیدھی سیدھی منافقت ہے ۔